بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ جاری

پیر 15 ستمبر 2014 21:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) بجلی کی پیداوار میں کمی سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6سے 8گھنٹے تک پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بجلی کی طلب اور رسد میں فرق ہونے کے باعث مختلف شہری علاقوں میں 3سے 5جبکہ دیہی علاقوں میں 6سے 8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق مختلف بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کی طرف سے مینٹی ننس کے نام پر بھی مسلسل گھنٹوں بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :