Live Updates

عمران خان وزیراعظم بننے کے لئے بے تاب ہیں ،اپنی انااورضد کیلئے جمہوریت کو داوٴ پر لگاناچاہتے ہیں،حیدرہوتی،

خیبرپختونخوا کے عوام اپنے فیصلے پر نادم ہیں ،پختون بنی گالہ سے اختیارات واپس اپنے صوبے لاکر دم لینگے

پیر 15 ستمبر 2014 21:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) سابق وزیراعلیٰ اور اے این پی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی ایم این اے نے کہاہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے لئے بے تاب ہیں اپنی انااورضد کے لئے جمہوریت کو داوٴ پر لگاناچاہتے ہیں ،خیبرپختون خوا کے عوام اپنے فیصلے پر نادم ہیں ،پختون بنی گالہ سے اختیارات واپس اپنے صوبے لاکر دم لیں گے،اے این پی اقتدار کی بھوکی نہیں ،پختونوں کی خدمت کی ذمہ داری عمران خان کی ہے اورنہ ہی مسلم لیگ (ن) کی ہے ،پختون قوم کو مسائل کے دلد ل سے نکالنا اے این پی اپنا فرض عین سمجھتی ہے ہماری پارٹی ماں دھرتی پر جان نچھاور کرنے والے شہیدوں کی پارٹی ہے وہ یونین کونسل منگا میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے جس میں سماجی شخصیت احسن مختیار عرف خارے حاجی نے اپنے خاندان اورساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا امیرحیدرخان ہوتی نے شمولیت اختیار کرنے والے نئے کارکنوں کو ٹوپیاں پہنائیں اورانہیں مبارک باد دی اجتماع سے پارٹی کے ضلعی صدر حمایت اللہ مایار ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا اے این پی کے صوبائی صدرنے کہاکہ عمران خان جمہوریت کے لئے گلو بٹ کا کردار اداکررہے انہوں نے کہاکہ پختون قوم اپنے فیصلہ پر نادم ہیں اوروہ بنی گالہ سے اختیارات اپنے صوبے واپس لاکر دم لیں گے امیرحیدرخان اپنے خطاب میں پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پورے ملک میں پھرتے رہے اور تین ماہ میں تبدیلی ،نئے پاکستان اور نئے خیبرپختون خوا کے وعدے کرتے رہے انہوں نے کہاکہ گذشتہ ڈیڑھ سال میں پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا بدامنی ، مہنگائی ،لوڈشیڈنگ اورلاقانونیت کا دور دورہ ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی شادی کے لئے نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں اورپرانے پاکستان کی بنیادیں ہلارہے ہیں انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کے نام پر لیٹ نائٹ شو منانے والے خاک تبدیلی لائیں گے ووٹ پختونوں نے دیئے ہیں اور اب انہیں بے یارومددگار چھوڑ کر وزیراعلیٰ اورورزاء تک اسلام آباد میں آزادی مارچ کے نام پر ناچ گانوں میں مصرو ف ہیں امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ تبدیلی تو اے این پی کے دورحکومت میں آئی تھی جس میں صوبے کا نام تبدیل ہوا ،صوبائی خودمختاری،این ایف سی ایوارڈ اور مرکزی حکومت سے اربوں روپے کے بقایا ت وصول کئے گئے انہوں نے کہاکہ ہمارے دورمیں یونیورسٹیاں ،کالج ،ہسپتال ،پارک اور ون ون ٹوٹو جیسے ادارے قائم کئے گئے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ مسائل کاحل صرف اے این پی کے پاس ہے اور پختون قوم کو مسائل کے دلدل سے اے این پی ہی نکال سکتی ہے انہوں نے کہاکہ اقتدار اے این پی کی منزل نہیں ہم کرسی کے بغیر پختونوں کی خدمت اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں انہوں نے کہاکہ اے این پی ملک میں جمہوریت چاہتی ہے اوراس مقصد کے لئے ہم نے بادل ناخواستہ انتخابی نتائج تسلیم کئے ہیں ورنہ عمران چند حلقوں میں دھاندلی کے الزامات لگارہے ہیں اورہمارے ساتھ تو ہر حلقے میں کھلی دھاندلی کرائی گئی ہے اے این پی کے صوبائی صدر کاکہناتھاکہ ان کی پارٹی مرکزی حکومت کی بی ٹیم نہیں اورنہ حکومت کا حصہ ہے تاہم ملک کی بقا اورجمہوریت کی استحکام کے خاطر موجودہ حکومت کوسپورٹ دے رہی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت کے استحکام کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ بچانہیں ہے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اے این پی نے پختون قوم کے حقوق اور سیاسی آزادی کے لئے جانوں کے نذرانے دیئے آج بھی ان کی شہادتوں کا تسلسل جاری ہے اور اے این پی کے کارکن دہشت گردوں اورانتہا پسندوں کے میدان میں مقابلہ کرکے وطن کی حفاظت کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اے این پی نے ہر دورمیں ظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کیاامیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ موجود ہ حالات انہتائی نازک ہیں اورایسے میں اے این پی کے کارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ باچاخان اورخان عبدالولی خان کے عدم تشدد کے فلسفے اور فکر کو ہرسوں پھیلائیں اورلوگوں کواس دھرتی اور پختون قوم کے لئے اے این پی کی قربانیوں سے باخبر کریں انہوں نے کہاکہ پختونوں کے پاس اپنی بقا کے لئے اے این پی کے سرخ جھنڈے تلے اکھٹے ہونے کے سوا کوئی راستہ بچانہیں ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات