جے یوآئی نے خیبر پختونخوا سے مرکزی مجلس شواریٰ کے لئے اراکین کی منظوری دے دی

پیر 15 ستمبر 2014 21:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ نے خیبر پختونخوا سے مرکزی مجلس شواریٰ کے لئے اراکین کی منظوری دے دی،میڈیا سیل کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل االرحمان کی زیر صدارت مجلس عاملہ کے اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا سے مرکزی مجلس شورایٰ (ایکزیکٹیو) کمیٹی کیلئے مولانا گل نصیب خان(دیر پائین)،مولانا شجاع الملک( مردان)، مولانا عطاء الرحمان(ڈیرہ)، مولانا محمد قاسم (مردان)، عبدالجلیل جان (پشاور)، نورالاسلام (صوابی ۔

(جاری ہے)

مفتی عبدالشکور بھٹنی، صاحبزادہ خالد جان آف سخاکوٹ کے ناموں کی منظوری دی گئی، اجلاس میں چاروں صوبوں سے مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان سمیت 43رکنی شورریٰ کے ناموں کا اعلان کیا ہے، صوبائی نائب امیر مولانا عطاء الحق درویش، مولانا رفیع اللہ قاسمی، اور معاون سیکرٹری اطلاعات قاضی بشیر نے کے پی کے سے منتخب ارکان شورایٰ کو مبارک باد پیش کی۔