پی پی ایل نے چھ ہفتوں سے کم مدت میں دوسری دریافت کا اعلان کر دیا

پیر 15 ستمبر 2014 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل )نے چھ ہفتوں سے کم مدت میں کمپنی آپریٹڈگمبٹ ساؤتھ بلاک میں شرفX-1 سے 5 اگست کو ہونے والی دریافت کے بعد ضلع مٹیاری، صوبہء سند ھ میں آدم ویسٹX-1 سے گیس اور کنڈنسیٹ کی ایک اور دریافت کا اعلان کر دیاہے۔پی پی ایل ہالہ بلاک میں65 فیصد کاروباری حصہ داری کے ساتھ آپریٹر ہے اور باقی 35 فیصد حصہ داری کے ساتھ ماری پیٹرولئیم کمپنی لمیٹڈشراکت دار ہے۔

دریافتی کنوئیںآ دم ویسٹX-1 کی کھدائی کا آغاز 21 مئی2014 کو ہوا جسے29 جولائی2014 کو4,057 میٹرکی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا ۔وائر لائن لوگز کی بنیاد پرہائیڈروکاربن رکھنے والے کئی زونز کی نشاندہی کی گئی جن کی جانچ جاری ہے۔لوورگورو فارمیشن کی میسو سینڈ میں 32/64" چوک سائزپرابتدائی جانچ کے دوران یومیہ 18.6MMscf گیس اور31 بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوئے جس سے آدم ویسٹ X-1 میں تجارتی مقاصد کے لئے گیس اور کنڈنسیٹ کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ۔

(جاری ہے)

آد م ویسٹ X-1 سیحاصل ہونے والی موجودہ پیداوار کی صلاحیت تقریباً یومیہ 3,200 بیرل تیل کے مساوی ہے جس سے 355,000 امریکی ڈالر یومیہ کے زر مبادلہ کی بچت ہوگی۔ کنوئیں سے گیس کے بہاؤ کی رفتار کا تعین کرنے کے لئے مختلف چوک سائزوں پر اس سے( گیس و کنڈنسیٹ) بہاؤ حاصل کیا جارہا ہے تاہم آدم ویسٹ X-1 کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا تعین جانچ کے مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔