کراچی، مودی حکومت پاکستان پرآبی حملوں سے باز رہے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

پیر 15 ستمبر 2014 21:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مودی کی حکومت پاکستان پرآبی حملوں سے باز رہے ،پاکستان میں سیلاب اور تباہی کا ذمہ دار بھارت ہے ،ملک کے عوام سیلاب متاثرین کی امدا د کیلئے دل کھول کر عطیات دیں ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ رسے دیکھنے والے سن لیں ان کی آنکھیں سلامت نہیں رہیں گی ،دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرتے رہینگے ،ملکی سلامتی اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے ،کارکنان سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے ریلیف کیمپ لگائیں ،مشکل کی گھڑی میں پریشان حال بے سروساماں بھائی ،بہنیں،بچے مسلمان بھائیوں سے اامدا د کی امید لگائے ہوئے ہیں ، ہرمحب وطن شہری کا ملی وقومی ا ورانسانی فریضہ ہے کہ وہ سیلاب زدہ افراد کی مدد کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں متاثرین کی بحالی کیلئے ریلیف کیمپ لگائے جائیں ،دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عبادت ہے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضا کا ررنگ ونسل سے بالاتر ہوکر سیلاب متاثرین کی بحالی کو یقینی بنائیں ،انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتی ہیں طالبان دہشتگرد بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں ،آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی موت واقع کردی ہے عوام دہشتگردوں کو ملک کے کسی بھی کونے میں پناہ لینے نہیں دینگے ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے یہود وہنود کے ایجنڈ سن لیں وہ خود تو ختم ہوسکتے ہیں پاکستان کوختم نہیں کرسکتے پاکستان بنانے والوں کی اولادیں پاکستان بچانے کیلئے تن من دھن سب قربان کردینگے،پاکستان اولیاء کا فیضان ہے اسے ہمارے اکابرین نے لاکھوں جانوں کے نذرانے دیکر حاصل کیا ہے ،دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے موت سے خائف ہونے والے نہیں ہیں اسلام اور پاکستان کیلئے جان قربان کرنا ہمارے لئے سعادت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :