”دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے ……سجناں وی مر جانا“

شہبازشریف کا پنجاب میں سیلاب سے تباہی اوردھرنے والوں کے جشن کے حوالے سے شعر

پیر 15 ستمبر 2014 21:17

”دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے ……سجناں وی مر جانا“

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) وزیراعلیٰ نے ورکرز ویلفےئر سکول مظفرگڑھ میں لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران وہاں رہائش پذیر متاثرین سے ان کے کمروں میں جا کر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

متاثرین سیلاب نے کیمپ میں پنجاب حکومت کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ انہیں یہاں تین وقت کا کھانا،بچوں کیلئے دودھ اورطبی امداد سمیت تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے متاثرین سے خطاب کے دوران بدترین سیلاب کے موقع پر بھی اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ پورا پنجاب پانی میں ڈوب چکا ہے اوربہت تباہی ہوئی ہے لیکن اس وقت اسلام آباد میں رقص و سرود کی محفلیں سجائی جا رہی ہیں اور نام نہاد جشن منایا جارہا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پنجابی شعر پڑھا کہ

دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے ……سجناں وی مر جانا

متعلقہ عنوان :