ریشم نے سیلاب متاثرین سیلاب کیلئے آٹھ لاکھ روپے جمع کر لئے

پیر 15 ستمبر 2014 21:17

ریشم نے سیلاب متاثرین سیلاب کیلئے آٹھ لاکھ روپے جمع کر لئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) لالی ووڈ سٹار ادکارہ ریشم نے اپنی رہائشگاہ پر سیلاب زدگان کیلئے آٹھ لاکھ روپے کے عطیات جمع کر لئے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ ریشم نے بتایا کہ فنکاروں نے سیلاب زدگان کے لئے 8لاکھ کے عطیات جمع کرائے ہیں جس میں انہوں نے خود اڑھائی لاکھ روپے ،راحت فتح علی خاں نے 1لاکھ روپے ،جگن کاظم نے 32ہزار روپے ،نعمان اعجاز نے 25ہزار روپے ،عائشہ ثنا ء نے 25ہزار روپے ،شفقت امانت علی نے 25ہزار ،احسن خان نے بھی 25ہزار جمع کرائے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سیلا ب زدگان کے لئے دودھ ،چاول ،دالیں ،چنے اور پانی کی بوتلیں بھجوائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :