میلسی سائیفن کے مقام پر دریائے ستلج میں تاحال کوئی سیلابی پانی داخل نہیں ہوا

پیر 15 ستمبر 2014 21:12

میلسی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) میلسی سائیفن کے مقام پر دریائے ستلج میں تاحال کوئی ایسا سیلابی پانی داخل نہیں ہوابلکہ اس مقام پر دریا زیرو ہے بعض مفاد پرست عناصر نے کئی روز دریا کے پیٹ میں جھو پڑیاں اور خام میٹریل سے گھر بنا کر پانی آ نے پر متاثرہ افراد میں شامل ہونے کی جعلسا زی کے منصو بے بنائے جو ناکام ہو گئے یہ جھو پڑیاں اور گھر خود ہی ختم کر کے اپنے گھروں کو واپس چلے گئے جس پر لوگوں نے بڑا احتجاج کیا کہ یہ ڈرامہ بند نہ کیا گیا تو انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے لیکن پانی نہ آ نے پروہ خود ہی پش مان ہو کر گھر چلے گئے ۔

متعلقہ عنوان :