سیلاب زدگان کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،

ا س قدرتی آفت پر قابو پانے اور متاثرین کو فوری ریلیف دینے کیلئے ہماری ٹیمیں دن رات کا م کر رہی ہیں ،عثمان انور

پیر 15 ستمبر 2014 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انورنے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، سیلاب قدرتی آفت ہے جس پر قابو پانے اور متاثرین کو فوری ریلیف دینے کے لئے ہماری ٹیمیں دن رات کا م کر رہی ہیں وہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موضع مائی ستوراں میں سیلاب زدگان میں آٹے کے سینکڑوں تھیلے تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ، اس موقع پرانہوں نے سیلاب زدگان میں ضروریات زندگی کی دیگراشیاء اور خوراک کے تھیلے بھی تقسیم کیے اورکہا کہ وہ اس ناگہانی وقت میں خود کو تنہا نہ سمجھیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد عثمان انور نے ہیڈ سدھنائی اور دریائے راوی کے مین بند کا بھی دورہ کیا انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد امدادی سرگرمیوں کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھی گے اگرچہ یہ ایک بہت بڑا معرکہ ہے مگر الله کے فضل سے ہمیں اپنی کامیابی کا یقین ہے ۔

(جاری ہے)

عثمان انور نے قوم سے اپیل کی کہ اس مشکل وقت میں اختلافات بھلا کرمتحدہو جائیں اور سیلاب زدگان کی مدد کریں،ایک سوال کے جواب میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا پنجاب حکومت اور سپورٹس بورڈپنجاب نے ماضی میں بھی ہر مشکل وقت میں قوم کی بڑھ چڑھ کے مدد کی ہے اور اب بھی انشاء الله اپنی روایت کو برقرار رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :