آپریشن ضرب عضب ،30دہشتگرد ہلاک،5ٹھکانے اور بارود سے بھری10گاڑیاں تباہ

پیر 15 ستمبر 2014 21:07

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران فورسز کی کارروائی میں30دہشتگرد ہلاک،5ٹھکانے اور بارود سے بھری10گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران فورسز نے تبائی کے علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کے 5ٹھکانے اوربارود سے بھری10گاڑیاں تباہ جبکہ 30دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔۔

متعلقہ عنوان :