سابق کرکٹرز کا محمد عامر کی شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار،

عامر رشتہ ازدواج میں زندگی کی نئی شروعات کے ساتھ ہی بہت جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی نئے جوش وجذبے کے ساتھ ایکشن میں نظرآئیں گے،کرکٹرز کے پیغامات

پیر 15 ستمبر 2014 21:07

سابق کرکٹرز کا محمد عامر کی شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) سابق کرکٹرز نے کرکٹر محمد عامر کی شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر رشتہ ازدواج میں زندگی کی نئی شروعات کے ساتھ ہی بہت جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی نئے جوش وجذبے کے ساتھ ایکشن میں نظرآئیں گے۔پیر کے روز میڈیا پر جاری ہونے والے بیانات میں سابق کرکٹرز لیگ سپنر عبدالقادر،سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز اور سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے اپنے اپنے بیانات میں نوجوان کرکٹر محمد عامر کے لئے ان کی شادی کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے،سابق کرکٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ محمد عامر دنیائے کرکٹر میں وسیم اکرم کے بعد جادوئی بولر ہے کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ نوجوان فاسٹ بولر کو مزید کرکٹ کھیلنے اور اس کا مقدمہ آئی سی سی سے کلےئر کرنے کیلئے مدد کرے۔

(جاری ہے)

محمد عامر کی شادی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ محمد عامر نئی زندگی شروع کرنے کے ساتھ کرکٹر کی دنیا میں بھی جلد واپس آئے۔سابق فاسٹر بولر سرفراز نواز نے کہا کہ محمد عامر کی نئی زندگی ان کے کرکٹ کیرےئر میں انقلابی تبدیلی لے کر آئے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک کا یہ قیمتی سرمایہ کبھی ضائع نہیں ہوگا۔اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ محمد عامر کی نئی زندگی شروع کرنے سے ان کی زندگی پر ہونے والے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی ازدواجی رندگی شروع کرنے کے ساتھ ساتھ وہ جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :