Live Updates

عمران خان کی جانب سے سی پی او فیصل آباد سہیل حبیب تاجک کو گلو بٹ قرار دئیے جانے کے بعد انکی سیکورٹی بڑھا دی گئی

پیر 15 ستمبر 2014 20:58

عمران خان کی جانب سے سی پی او فیصل آباد سہیل حبیب تاجک کو گلو بٹ قرار ..

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سی پی او فیصل آباد سہیل حبیب تاجک کو گلو بٹ قرار دئیے جانے کے بعد انکی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے عمران خان ڈی چوک میں گزشتہ شب دھرنے سے خطاب کے دوران آئی جی پولیس پنجاب آئی جی اسلام آباد ‘ سی پی او راولپنڈی ‘گوجرانوالہ اور سی پی او فیصل آباد کے نام لے کر انتباہ کیا تھا کہ ان افسروں کو پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد کرنے اور ان کی بلا جواز گرفتاریاں کرنے پر مستقبل میں جیلوں میں ڈالا جائے گا اس انتباہ کے بعد سی پی او فیصل آباد سہیل حبیب تاجک کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :