کوئٹہ،فرنٹیرکورنے بلیلی چیک پوسٹ پر 11افغان باشندوں کوگرفتارکرلیا

پیر 15 ستمبر 2014 20:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) فرنٹیرکورکے عملے نے بلیلی چیک پوسٹ پر 11افغان باشندوں کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیرکور کے عملے نے چیکنگ کے دوران بلیلی چیک پوسٹ پر شہرمیں داخل ہونے والے 11افغان باشندوں کوحراست میں لے لیاجوبغیرکسی قانونی دستاویزات کے داخل ہوررہے تھے گرفتارافراد کوائیرپورٹ پولیس کے حوالے کردیاگیا جنہوں نے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔