چنیوٹ ،جماعت اسلامی کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں لگنا شروع

پیر 15 ستمبر 2014 20:08

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) جماعت اسلامی کی طرف سے خیمہ بستیاں لگنا شروع ہوگئیں تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی چنیوٹ کے امیر چوہدری اسلام خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب متاثرین سیلاب دوبارہ اپنے علاقوں میں اپنے گھروں میں خوشحالی کی زندگی گزاریں گے چنیوٹ میں سیلاب نے جو تباہی مچائی وہ ناقابل بیان ہے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف کا کام نظر نہیں آتا ضلع بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سماجی تنظیمیں کام کرتی نظر آرہی ہیں انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی طرف سے خیمہ بستیاں لگانا شروع کردی گئیں خیمہ بستیاں متاثرہ علاقوں کے اندر لگائی جارہی ہیں جہاں لوگوں کے مکانات تباہ ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ اب تک پانچ سو خاندانوں کو ایک ایک ماہ کا راشن دے دیا گیا ہے اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے جماعت اسلامی کی طرف سے ضلع بھر میں سات میڈیکل کیمپ کام کررہے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ طلباء میں کتب تقسیم کی جارہی ہیں جبکہ ان متاثرہ خاندانوں کے بچوں کی سکولوں کی فیس کا بھی بندوبست کردیا گیا ہے چوہدری اسلام خان کا کہنا تھا کہ یہ کام ان خاندانوں کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :