گرفتاریاں، ہتھکڑیاں انقلاب کی راہ میں رکاوٹ نہیں ، حکمرانوں کی رخصتی قریب کا وقت آچکا ہے‘ بشارت جسپال ،

بادشاہت شریفیہ ہچکولے لے رہی ہے، تخت لاہور اب شریف خاندان کے ہاتھوں سے نکل رہا ہیصدر عوامی تحریک پنجاب

پیر 15 ستمبر 2014 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چودھری بشارت عزیز جسپال نے سیاسی کارکنوں کی ملک بھر میں گرفتاریوں ، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کرنے اور پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں کی رخصتی قریب ہے، عوام کو انقلاب کی خوشخبری ملنے والی ہے۔ ایک بیان میں بشارت جسپال نے کہا کہ اسلام آباد ، لاہور، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان،اور دیگر علاقوں میں پاکستا ن عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں پر بے بنیاد مقدمات اور گرفتاریوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار اورنفسیاتی جنگ میں اپنی رٹ بھی کھوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں، ہتھکڑیاں اور جیلیں انقلاب کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں، عوام فرسود ہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نیا نظام حکومت ریاست مدینہ کی جھلک ہوگا ۔ جس کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادر ی نے 10۔ نکاتی ایجنڈا دے دیا ہے۔بشارت جسپال نے کہا کہ حکمرانوں کو اقتدار بچانے کے لئے تگ و دو میں کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کریں۔ انہوں نے کہاکہ انقلاب بہت قریب پہنچ چکا ہے۔ بادشاہت شریفیہ ہچکولے لے رہی ہے۔ تخت لاہور اب شریف خاندان کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔ یہ صرف دھاندلی کے زور پر اسلام آبادا ور لاہور پر قابض ہیں۔ جب اقتدار جائے گا تو انہیں پناہ بھی کہیں نہیں ملے گی۔

متعلقہ عنوان :