کراچی، سیلاب میں جاں بحق افراد کی ایف آئی آروزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلا ف کاٹی جائے، بلال سلیم قادری

پیر 15 ستمبر 2014 19:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) سنی تحریک کے امیر بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ 2010میں پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے زمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے جو کمیشن تشکیل دیا گیا تھا حکومت اس کی رپورٹ تاحال منظر عام پر نہیں آنے دے رہی انہوں نے کہاکہ رپورٹ میں زمہ دار وزیر اعلیٰ شعباز شریف کو قرار دیا گیا ہے 2014میں سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی FIRبھی وزیر اعلیٰ پنجاب شعباز شریف کے خلاف کاٹی جائے اور موجودہ سیلاب میں جن افراد کے نقصانات ہوئے ہیں ان کا ازالہ کرنے کیلئے انکی زمینیں ،محلات اور فیکڑیاں بیچ کر متاثرین کی مدد کی جائے جس حلقے سے تعلیم نہ ہونے کے بر ابر ہے جو اپنے حلقوں میں معاملات درست نہیں کرسکتے وہ ملک کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے کیا کریں گے دریں اثنا پشاور میں ممتاز عالم دین اور مدارس کے سرپرست اعلیٰ جاوید جنیدی کو ناصر با غ روڈ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ سے شہید کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ علما ء اہلسنت کو تحفظ دینے میں حکومت ناکام ہو چکی ہے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے پرامن اور محب وطن علماء اہلسنت کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔