ریسکیو 1122نے اب تک سیلاب زدہ اضلاع سے78ہزارسے زائد سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرلیا،

جنوبی پنجاب کے چار بڑے اضلاع سے اب تک 52, 014لوگوں کو ریسکیو کیاجاچکاہے‘ ڈی جی ریسکیو پنجاب

پیر 15 ستمبر 2014 19:25

ریسکیو 1122نے اب تک سیلاب زدہ اضلاع سے78ہزارسے زائد سیلاب متاثرین کو ریسکیو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) پاکستان میں جاری حالیہ سیلاب میں پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)نے اب تک پنجاب بھرسے 78 ہزارسے زائد جن میں سے جنوبی پنجاب کے چار بڑے اضلاع بشمول جھنگ؛ خانیوال، ملتان اورمظفرگڑھ سے اب تک 52,014سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقامات پرمنتقل کردیاہے ۔ ریسکیو 1122کی واٹرریسکیوٹیمز نے گزشتہ روزملتان؛ مظفرگڑھ، خانیوال اوررحیم یارخان میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کیے اورہزاروں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ ایمرجنسی سروسز نے اب تک 30011؛ ملتان ایمرجنسی سروسز نے12811،خانیوال ایمرجنسی سروسز نے3557، جبکہ مظفرگڑھ ایمرجنسی سروسز نے اب تک 5635سیلاب متاثرین کو ریسکیوکیاہے۔

ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے کہاکہ گزشتہ روز ملتان میں موضع لک والا؛ شیریں والا، گرے والاچوک، بند بوسن، قاسم بیلا، شجاع آباد، اکبرپور، چناب پل اورخان پورقاضی میں بڑے ریسکیو آپریشنز کیے گئے ، اسی طرح مظفرگڑھ میں ایمرجنسی سروسز نے ہیڈ محمد والا، موضع لشکرپور، رنگپور بند،موضع مرداد، عاشق چوک، چک فرضی، کھجی والا،خان گڑھ بند اوردیگرعلاقوں میں آپریشنز کیے جبکہ خانیوال ایمرجنسی سروسز نے قتل پور، چوکی ہراج، گاگھرا قلندر، فضل شاہ، جے بند اوربیلاشاہ دین میں بڑے آپریشنز کیے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹررضوان نصیر نے کہاکہ اسی طرح جھنگ میں پکے والا، گڑھ مہاراجا، 18ہزاری، روڈوسلطان، درگئی شاہ، شاہ جیونا، حویلی بہادرشاہ اوردیگرعلاقوں سے ہزاروں لوگوں کو ریسکیو کیاگیا۔ڈزاسٹرریسپانس فورس کے سربراہ ڈاکٹرفرحان خالد نے بتایاگزشتہ روزڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیرنے مظفرگڑھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیااوروہاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروسز ملتان اورایمرجنسی سروسز مظفرگڑھ کی جانب سے کیے جانیوالے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کاجائزہ لیااورریسکیورز کی حوصلہ افزائی کی۔

پراونشل مانیٹرنگ سیل کے مطابق اب تک حافظ آباد سے 5205؛منڈی بہاؤ الدین سے 5721،چنیوٹ سے 2521،سرگودھاسے 2084،سیالکوٹ سے 1939، نارووال سے 1749، ننکانہ صاحب سے 757اوردیگراضلاع سے سینکڑوں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیاگیاہے۔ اسی طرح ڈزاسٹرریسپانس فورس اب ملتان ، خانیوال، مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازیخان کی ایمرجنسی سروسز کوبیک سپورٹ فراہم کرہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :