عمران اورقادری کاساتھ دیتے توحکومت دس دن نہیں نکال سکتی تھی،منظوروٹو،

انتخابات میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں،ایک گملانہیں ٹوٹاگرفتاریاں کیوں کی جارہی ہیں؟

پیر 15 ستمبر 2014 19:17

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء)صوبائی صدر پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی میاں منظور احمد وٹو نے کہاہے کہ عمران اورقادری کاساتھ دیتے توحکومت دس دن نہیں نکال سکتی تھی،انتخابات میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں،ایک گملانہیں ٹوٹاگرفتاریاں کیوں کی جارہی ہیں؟ ماڈل ٹاؤن میں بیریئر ہٹانے کیلئے چودہ بے گناہوں کو قتل کر دیا یہ کیسی اندھیر نگری ہے،شہبازشریف کو فوری مستعفی ہوجاناچاہیے تھا، سیلاب زدہ علاقوں کیلئے تیس ٹرکوں کی امداد جلد تقسیم کی جائے گی۔

ہمارے صدر آصسف علی زرداری کا کہناہے کہ اگر ان کا ساتھ دیا تو مارشل لا آ جائے گا ہم جمہوریت آئین پارلیمنٹ کی بالا دستی کے ساتھ ہیں حکومت کے ساتھ نہیں ہیں ۔ان خیالات اظہار انہوں نے پنجاب کونسل کے ممبر محبوب مصطفی خان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت 1990میں ڈھائی سال گزار کر صدر غلام اسحاق خان اور آرمی چیف سے لڑائی کے بعد گھر چلی گئی 1997سے 1999میں جنرل پرویز مشرف سے معاہدہ کرکے سو دی عرب روانہ ہوگئے لیکن انہوں نے اپنی فر عونیت کی وجہ سے ابھی ایک سال ہواہے دو تہائی اکثریت تمام سیاسی جماعتوں کی سپورٹ عدلیہ کی سپورٹ کے با وجو د پاؤں سے زمین نکلی جارہی ہے سیاسی بے گنا کارکنوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں جنہوں نے ایک گملا تک بھی نہ توڑا ہے کارکن چاہیے کسی پارٹی کا بھی ہو ہمیں عزیز ہے گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتاہوں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اکانومی سٹاک ایکسچینج تباہ ہو چکی ہے لاقانونیت مہنگائی عروج پر ہے کاشتکار کی حالت ابتر ہو گئی ہے ماڈل ٹاؤن میں بیریر ہٹانے کیلئے چودہ بے گناہوں کو قتل کر دیا اور کیسی اندھیر نگری ہے کہ الٹی ایف آئی آر بھی ان لوگوں پر درج کر دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت چودہ بے گناہ کو قتل کر دیا اور الٹی ایف آئی آر بھی ان کے لوگوں پر درج کر دی گئی اور لاہور ہائی کورٹ کا جو ڈیشل کمیشن بھی خو د ہی بنا دیا اور شہباز شریف نے کہا کہ جو ڈیشل کمیشن نے گنا گار ٹھیرایا تو فوری مستعفی ہوجاوں گا جو ڈیشل کمیشن کے گنا گار ٹھہرانے کے با وجو د استعفیٰ نہیں دیا انہیں اپنی زبان کا پاس رکھتے ہوئے فوری مستعفی ہوجانا چاہے تھا ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں کے لیے بلاول بھٹو کی طرف سے تیس ٹرک کی امداد میرے سپرد کی گئی ہے جلد تقسیم کی جائے گئی اور ہم متاثرہ بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ قبل ازیں وسطی پنجاب پیپلز پارٹی کے صدر منظور وٹوپاکپتن آئے اوردرگاہ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا