سندھ میں 7 سے 8 لاکھ کیوسک پانی کا سیلابی ریلا داخل ہونے کا امکان ہے،وزیر اعلیٰ سندھ ،
جب تک سیلابی ریلے کو گڈو بیراج سے بحیرہ عرب تک نہیں لے جاتے ، حفاظتی بندوں پر موجود رہیں گے ،صحافیوں سے بات چیت
پیر 15 ستمبر 2014 19:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں 7 سے 8 لاکھ کیوسک پانی کا سیلابی ریلا داخل ہونے کا امکان ہے ۔ جب تک سیلابی ریلے کو گڈو بیراج سے بحیرہ عرب تک نہیں لے جاتے ، ہم حفاظتی بندوں پر موجود رہیں گے ۔ وہ پیر کو بلاول ہاوٴس کے ہیلی پیڈ پر پنجاب اور آزاد کشمیر کے متاثرین کے لیے امدادی چیک اور امدادی سامان کے ٹرک حوالے کرنے کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہم یہ توقع کر رہے ہیں کہ کوئی بند نہیں ٹوٹے گا اور نہ ہی بند توڑنے کی نوبت آئے گی ۔ 2010ء کے سپر فلڈ کا ہمیں تجربہ ہے ۔ میری کابینہ کے ارکان ، پیپلز پارٹی کے رہنما اور ارکان پارلیمنٹ سب حفاظتی بندوں پر موجود ہیں اور ان کی نگرانی کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
میں بھی دوبارہ لاڑکانہ جا رہا ہوں ۔ جب تک سیلابی ریلا بحیرہ عرب میں نہیں گرے گا ، ہم بندوں پر موجود رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور پیپلز پارٹی کی طرف سے پنجاب اور آزاد کشمیر کے متاثرین کے لیے ہم نے تھوڑی سی خدمت کی ہے ۔ وہاں بے پناہ نقصانات ہوئے ہیں ۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم پنجاب اور آزاد کشمیرکے بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اورشریک چیئرمین اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد کے لیے حکومت سندھ کو جو بھی احکامات جاری کریں گے ، ان پر عمل کیاجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.