کراچی جیل میں انتقال کرنیوالے بھارتی ماہی گیرکی لاش اٹھارہ ستمبر کو بھارت روانہ کردی جائے گی ، بھارتی حکام

پیر 15 ستمبر 2014 18:55

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) بھارت کے پاکستانی جیل میں انتقال کرنے والے ماہی گیر قیدی کی لاش اٹھارہ ستمبر کو وطن واپس روانہ کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق گجرات کے فشریز کمشنر پی ایل ڈار بار نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے آگاہ کیا ہے کہ کراچی جیل میں انتقال کرنیوالے بھارتی ماہی گیر قیدی کی لاش اٹھارہ ستمبر کو وطن واپس بھیجی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ماہی گیر ڈیپارٹمنٹ کا عملہ ممبئی سے جا کر اس قیدی کی لاش وصول کریگا جس کے بعد اسے ماہی گیر ڈیپارٹمنٹ لا کر ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد اس کے آبائی گاؤں بھیج دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :