باسکٹ بال ورلڈ کپ کا ٹائٹل پانچویں بار امریکہ کے سر سج گیا،

بارسلونا میں ہونے والے فائنل میں امریکی ٹیم نے سربیا کو 92 کے مقابلے میں 129 پوائنٹس سے شکست دی

پیر 15 ستمبر 2014 18:55

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) امریکہ نے سربیا کو شکست دیکر باسکٹ بال ورلڈ کپ کا ٹائٹل پانچویں بار جیت لیا۔ سپین کے شہر بارسلونا میں ہونیوالے فیصلہ کن معرکے میں امریکہ اور سربیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

(جاری ہے)

فائنل میں امریکہ ٹیم کے کپتان جیمز ہارڈن اور دیگر کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ، امریکہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سربینز کو 92 کے مقابلے میں 129 پوائنٹس سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان نے سب سے زیادہ 26 پوائنٹس سکور کیے۔ اس کامیابی کے بعد امریکی ٹیم باسکٹ بال ورلڈ کپ ٹائٹل 5 ویں بار جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے پہلے یوگوسلاویہ نے 5 بار یہ اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :