حافظ سعید کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں ،پاکستانی شہری ہیں ، آزادی سے گھوم پھر سکتے ہیں ، عبدالباسط ،

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا کوئی امکان نہیں ،تقریب سے خطاب /صحافیوں سے گفتگو

پیر 15 ستمبر 2014 18:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ حافظ سعید کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے جبکہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کے ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقات کی کسی تجویز سے آگاہ نہیں ہیں اورنہ ہی ایسی ملاقات کا کوئی امکان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حافظ سعید پاکستانی شہری ہیں ان کیخلاف ملک میں کوئی مقدمہ نہیں ہے اور انہیں ہر جگہ آزادی سے گھومنے پھرنے کی اجازت ہے ۔