بلوچستان میں قیام امن کویقینی بنانے کیلئے لیویز فورس کوجدیدخطوط پراستوارکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،میرسرفراز بگٹی،

پولیس اورلیویز کودہشتگردی سے نمٹنے کی جدیدتربیت دے کر سازوسامان فراہم کیاجارہاہے،شہرکو جرائم سے پاک کرنے کیلئے کیمروں کی تنصیب اورجدیدسیکورٹی نظام بنایاجارہاہے پولیس اورلیویز سے سیاسی اورذاتی مداخلت بند کردی گئی ہے چائنا سے لیاجانے والااسلحہ ضائع شدہ تھا جس کے ٹینڈرکو کینسل کرکے اب پاک فوج سے اسلحہ خریداجائیگا۔ تاکہ اس مرحلے کو کرپشن سے پاک رکھاجاسکے،صوبائی وزیرداخلہ کا کوئٹہ میں تاجروں سے خطاب

پیر 15 ستمبر 2014 18:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) صوبائی وزیرداخلہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء میرسرفراز بگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان میں قیام امن کویقینی بنانے کیلئے لیویز فورس کوجدیدخطوط پراستوارکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پولیس اورلیویز کودہشتگردی سے نمٹنے کی جدیدتربیت دے کر سازوسامان فراہم کیاجارہاہے شہرکو جرائم سے پاک کرنے کیلئے کیمروں کی تنصیب اورجدیدسیکورٹی نظام بنایاجارہاہے پولیس اورلیویز سے سیاسی اورذاتی مداخلت بند کردی گئی ہے چائنا سے لیاجانے والااسلحہ ضائع شدہ تھا جس کے ٹینڈرکو کینسل کرکے اب پاک فوج سے اسلحہ خریداجائیگا۔

تاکہ اس مرحلے کو کرپشن سے پاک رکھاجاسکے۔حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر33فیصدجرائم کی شرح کم کی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے سوموارکوچیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹری کوئٹہ میں تاجروں سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پرپاکستان مسلم (ق)کے رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر میرامان اللہ نوتیزئی، چیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹری کے صدرحاجی جمعہ خان چےئرمین حاجی ولی محمد،جنرل سیکرٹری منظوراحمدکھوکھر،ملک ندیم کاسی ممبران مقبول الہیٰ بھٹی،محمداکبر مینگل،نعمت اللہ نورزئی،محمدسلیم ایڈووکیٹ،محمدنعیم،قاری عبید اللہ درانی،حاجی اصغر،امان اللہ خان،سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

میرسرفراز بگٹی نے کہاکہ جب ہم نے حکومت سنبھالی توصوبے میں تین قسم کے جرائم ہورہے تھے جس میں منظم اورسٹریٹ کرائم اغواء برائے تاوان فرقہ وارانہ دہشتگردی جیسے مسائل کاسامناتھا سول سوسائٹی میڈیااورمذہب کے نام پرلوگوں کو نشانہ بنایاجارہاتھا صوبے میں قائم مخلوط اتحادی حکومت میں مختلف مسائل کاسامناکرناپڑتاہے کیونکہ مختلف لوگوں کی حکومت کی آپس میں ہرمسئلے پر ذہنی ہم آہنگی نہیں ہوتی اس لئے موجودہ حکومت کوآئیڈیل حکومت نہیں کہاجاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت مسائل کاحل مذاکرات کے ذریعے چاہتی ہے لیکن اس کیلئے فریم ورک اوروقت مقرر ہوتاہے ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں امن وامان کوبحال رکھاجائے اس کیلئے حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر اپنے فرائض سرانجام درہی ہے ہماری اسٹرٹیجک پالیسی ہے جس کی وجہ سے خطے میں مسائل ہیں ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں امن کوبحال رکھا جائے اورجوعرصہ دراز سے صوبے میں گندپھیلاگیاہے اس کوصاف کرنے میں وقت درکارہے موجودہ حکومت نے سیلاب سے قبل فلڈ ایمرجنسی نافذ کی ہے اورتین یوم میں تمام علاقوں میں سامان پہنچادیاہے انہوں نے کہاکہ یوم آزادی کے موقع پر خالد اورسمنگلی ائیربیس پرحملوں کے دروان بغیرکسی سیکورٹی کلئیرنس کے فورس کامورال بلندکرنے کیلئے میں خودساری رات دنوں بیسزپر صورتحال کومانیٹرکرتارہاہوں صوبے میں منظم کرائم سے نمٹنے کیلئے سابق آئی جی پولیس نے بہت کام کیاہے اس کیلئے انہیں وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نواب ثناء اللہ خان زہری اوروزارت داخلہ نے اتحادی حکومت کے ساتھ ملکرصوبے میں قیام امن کیلئے پولیس فورس سے سیاسی مداخلت بند کی۔

جس کی وجہ سے اغواء برائے تاوان کے7گینگ برسٹ کئے اورفورس کو ان کی ضرورت کے مطابق تمام وسائل فراہم کئے اورپولیس میں 99فیصدلوگوں کی میرٹ پربھرتی کی گئی تاکہ آنے والے وقت میں اس کے مثبت نتائج سامنے آسکے اورفرقہ وارانہ دہشتگردی پرقابوپانے کیلئے دونوں جانب سے سیاسی رہنماؤں کو اکھٹے بیٹاکرمذاکرات کئے اورحکمت عملی اپنائی جارہی ہے تاکہ صوبے میں امن کیلئے قانون سازی بھی کی جاسکے انہوں نے کہاکہ ناراض بلوچ رہنماؤں سے حکومت مذاکرات کی بات کرتی ہے ہم حکومتی پالیسیوں اورملکی قوانین کے پابند ہے اگرکسی نے ریاست کی کوچیلنج کیا تواس کے ساتھ سختی سے نمٹاجائیگاکیونکہ فورس میں پہاڑوں پرموجود کیمپ تباہ کئے 30سے زائد دہشتگروں کاقلع قمع کیاڈیرہ بگٹی پنجگورسمیت مختلف علاقوں میں فراری کیمپ تباہ کرکے ہائی ویز کو سفرکیلئے محفوظ بنایاکیونکہ پہلے دہشتگرداوراسٹیٹ کے لشکر جوکام کرتے تھے انہیں ختم کردیاگیا کسی فرد واحد کوریاست سپورٹ نہیں کررہی اورنہ ہی اس کے کسی جرم میں شریک ہے۔

کمارنڈرسدرن کمانڈ نے کارڈزاورراداریاں ختم کردی ہے۔اورپاک فوج نے ہرلمحے پر ہماری مدد کی ہے پاک فوج فرنیٹرکوراورایجنسیوں نے ملکی استحکام کیلئے جوکام کیاہے اس سے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔حکومت نے فورسز کے ساتھ ملکر33فیصدجرائم کی شرح کم کی ہے اگست کے مہینے میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوتاہے اس پر بھی قابوپانے کیلئے کوششیں جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہریوں کوقومی شناختی کارڈاورپاسپورٹ کے حصول میں جودشواریاں ہے انہیں دورکیاجائیگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لیویز فورس کوجدیدخطوط پراستوارکرنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے کیونکہ 90فیصدعلاقہ لیویز10فیصدعلاقہ پولیس کے پاس ہے ہمارافوکس جرائم پرقابوپاناہے اورلیویز کومنظم بنانے کیلئے اس کااپنا چین سرکل بنارہے ہیں لیویز کوسیاسی اورذاتی مفادات سے آزادکرالیاہے انہوں نے کہاکہ پولیس کیلئے چائناسے خریداجانے والااسلحہ ضائع شدہ تھا اس سے کینسل کردیااب یہ اسلحہ پاک فوج سے خردینگے تاکہ اس سے کرپشن کاعنصربھی ناسامنے آسکے چائناسے ایمونیشن لیاہے وہ صحیح تھا جوفورس کومہیاکردیاگیا ہے ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے جن علاقوں میں سیلاب کے آنے کی اطلاعات ہیں ان علاقوں میں سامان کمبل،ٹینٹ،اورخوراک فراہم کردی گئی ہے یہ سامان لاہوراورکراچی سے منگوایاگیاہے وزیراعلیٰ بلوچستان اورمیں پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں پرجارہے ہیں تاکہ مصیبت میں پھنسے ہوئے اپنے بھائیوں کی مددکرسکیں۔

کاسی قبیلے کے نواب اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ارباب عبدالظاہرکاسی کے اغواء اورتاحال عدم بازیابی پر مجھے ندامت ہے ہماری کوشش ہے کہ انہیں جلد ازجلد بازیاب کرالیں۔اس موقع پر چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈسمال انڈسٹری کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری منظوراحمدکھوکھر نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت جرائم میں قابوپانے میں 100فیصدکامیاب تونہیں ہوئی لیکن جرام کی شرح میں کمی اورہائی ویز کوسفرکیلئے محفوظ بنایاہے جس انداز میں سمنگلی اورخالد ائیربیس پرحملے کوناکام بناکر حملہ کوکیفرکردارتک پہنچایاہے اسی طرح زیارت ریزیڈنسی کوجلانے والے گیارہ ملزمان کی گرفتاری چمن میں دھماکہ خیز مواد پکڑنے اورایک دہشتگردکی ہلاکت قابل تحسین عمل ہے کوئٹہ خضدارتربت مچھ سبی جیکب آباد سمیت دیگرشاہراہوں پربدامنی ہے گاڑی چھین کر مالک سے رابطہ کرکے رقم کامطالبہ کیاجاتاہے ان ملزمان کیخلاف بھی گھیرہ تنگ کیاجائے شہرکے داخلی وخارجی راستوں پر ویڈیوسرولینس سروس شروع کرنے کاخیرمقد م کرتے ہیں حکومت ملزمان اوردیگر جرائم پیشہ افرا دکیخلاف سخت کاروائی کریں میڈیاکے نمائندوں کوتحفظ دیں صوبے میں امن وامان کی بحالی کویقنی بناکر امن قائم کیاجائے اس موقع پر تاجروں نے مختلف تجاویز دیں اورچیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹری کے صدرحاجی جمعہ خان نے مہمان کوچیمبرکی جانب سے اعزاز شیلڈبھی دی۔