Live Updates

فیصل آباد، عمران خان کی سول نافرمانی کی ناکام طاہر القارد ی کی نوٹوں پر گو نواز گو،کی تحریک کو تاجروں،شہریوں سمیت پارٹی کے کارکنوں نے مسترد کر د یا

پیر 15 ستمبر 2014 18:38

فیصل آباد، عمران خان کی سول نافرمانی کی ناکام طاہر القارد ی کی نوٹوں ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سول نافرمانی کی ناکام تحریک کی طرح عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القارد ی کی طرف سے نوٹوں پر گو نواز گو،کی تحریک کو تاجروں،شہریوں سمیت پارٹی کے کارکنوں نے مسترد کر دیا،فیصل آباد کے تاجروں نے علامہ طاہر القادری کی طرف سے دھرنے میں کرنسی نوٹوں پر حکومت مخالف نعرہ لکھنے کیاعلان کی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق نوٹوں کے اوپر کسی بھی کسی کی تحریر پر نوٹ ناقابل ہوگئے ، اس سلسلہ میں ایک سروے کے مطابق فیصل آباد ضلع بھر کے سرکاری و غیر سرکار ی437بنکوں میں سے,HBL UBL اورMCBسمیت دیگر شامل ہیں کئی بھی ایسے نوٹ آنے کی اطلاع نہیں ملی جبکہ عام بازروں مارکیٹوں اور تمام مالیت ادارے کے پاس دن بھر کوئی ایساکوئی نوٹ نہیں آیا ،جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن پریشان ہیں کہ وہ اپنے قائدکے حکم پر کسی طرح عمل کریں.

،دوسری تاجر، دوکاندار اور مالیتی ادارے ایسے عمل کرنے کو تیار نہیں ہیں، تاہم اسٹیٹ بنک کی جانب سے یہ اعلان کہ نعرے والے نوٹ ضائع ہو جائیں گے سن کر غریب دکاندار پریشان ہو گئے ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے نوٹ ضائع کرنے سے ان کا نقصان ہو گا،چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران ایکشن کمیٹی وصدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا نے علامہ طاہر القادری کی طرف سے دھرنے میں کرنسی نوٹوں پر حکومت مخالف نعرہ لکھنے کیاعلان کی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تاجر برادری اور عوام سے کہا ہے کہ وہ کاروبار کے دوران کرنسی نوٹوں کا لین دین کرتے ہوئے انتہائی ہوشیاری سے کام لیں اور ایسے کرنسی نوٹ کو جس پر کسی قسم کا کوئی نعرہ لکھا ہونہ لیں تاکہ وہ نقصان سے بچ سکیں کیونکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایسے نوٹ ناقابل قبول ہونگے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات