شمالی وزیرستان ،آپریشن ضرب عضب،پاک فوج کی فضائی کارروائی ، بارود سے بھری دس گاڑیاں، دہشتگردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ کردیئے، 15سے زائد دہشتگرد ہلاک

پیر 15 ستمبر 2014 17:41

شمالی وزیرستان ،آپریشن ضرب عضب،پاک فوج کی فضائی کارروائی ، بارود سے ..

راولپنڈی ،شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان میں بارود سے بھری دس گاڑیاں اور دہشتگردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں جس کے نتیجے میں 15سے زائد دہشتگرد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو آرمی ایوی ایشن کے لڑاکا ہیلی کاپٹروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے تباہی میں فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں بارود سے بھری 10گاڑیاں اور عسکریت پسندوں کے 5ٹھکانے تباہ کردیئے گئے اس کارروائی کے دوران 15دہشتگردی مارے گئے ۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق بارود سے بھری یہ گاڑیاں ملک کے مختلف علاقوں میں خود کش حملوں کیلئے تیار کی گئی تھیں اور پاک فوج نے ان گاڑیوں کو تباہ کرکے ملک میں دہشتگردی کی بڑی ممکنہ منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے ۔