مردان میں قائم ہونے والے سنٹرل جیل میں اہم ترین قیدیوں کی منتقلی کے پیش نظر پولیس اور جیل خانہ جات کی مزید نفری تعینات

پیر 15 ستمبر 2014 17:38

پشاور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) مردان میں قائم ہونے والے سنٹرل جیل میں اہم ترین قیدیوں کی منتقلی کے پیش نظر پولیس اور جیل خانہ جات کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے مردان جیل کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیتے ہو ئے شمسی آلات بھی نصب کر دیئے ہیں ۔ سنٹرل جیل پشاور سے اہم قیدیوں کی منتقلی کے لئے ہیلی کاپٹرز کے استعمال کرنے کے لئے جیل خانہ جات حکام نے صوبائی حکومت سے رابطہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

سنٹرل جیل پشاور سے ابتدائی طور پر 45اہم ترین قیدیوں ، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ہری پور سے اہم خطرناک ترین 150سے زائد قیدیوں کو منتقل کر دیا جائے گا ۔ سنٹرل جیل پشاور ان کی منتقلی کے بعد زیر زمین جیل کی تعمیر کاکام شروع کر دیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سنٹرل جیل پشاور سے اہم قیدیوں کی منتقلی کی منظوری بھی صوبائی حکومت کی جانب سے دیدی گئی ہے ۔ اوران کی منتقلی انتہائی سخت سیکورٹی اقدامات میں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :