ڈ ڈاکٹر طاہر القادری کا کرنسی نوٹوں پر گو نواز گو مہم ختم کرنے کا اعلان

ای میل اور ایس ایم ایس پر گو نواز گو مہم چلانے کا اعلان

پیر 15 ستمبر 2014 17:38

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کرنسی نوٹوں پر گو نواز گو مہم ختم کرنے کا اعلان کردیا ، طاہر القادری کا ای میل اور ایس ایم ایس پر گو نواز گو مہم چلانے کا اعلان ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری نے گزشتہ روز دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کرنسی نوٹوں پر گو نواز گو مہم چلانے کا اعلان کیا تھا جس پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے یہ بیان جاری ہوا کہ کرنسی نوٹ ریاست کی ملکیت ہیں کسی بھی کرنسی نوٹ پر بے جا عبارت لکھنے پر نوٹ قابل قبول نہیں ہوگا طاہر القادری نے اسٹیٹ بینک کے بیان کے بعد کرنسی نوٹوں پر گو نواز گو مہم ختم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اب گو نواز گو مہم ایس ایم ایس اور ای میل پر چلائی جائے

متعلقہ عنوان :