Live Updates

عمران خان جو کچھ کررہے ہیں وہ حکومت کے خلاف نہیں ۔ریاست کے خلاف کررہے ہیں ، جمہوریت میں تو قانون شکنی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا،مشاہد اللہ

پیر 15 ستمبر 2014 17:25

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرمشاہد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جو کچھ کررہے ہیں وہ حکومت کے خلاف نہیں ۔ریاست کے خلاف کررہے ہیں ۔انہیں حکومت اور ریاست کے درمیان فرق کرنا چاہیے ۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ عمران خان نے یوم جمہوریت کے موقع پر جمہوریت کا چہرہ داغدار کرنے کی کوشش ہے ۔

(جاری ہے)

جمہور یت اداروں کے احترام اور قانون سے عبادت ہے ۔عمران جو کچھ کررہے ہیں وہ ریاست کے خلاف ہے حکومت کے نہیں ،تھانے پر حملہ کر کے عمران خان نے قانون اور آئین کی دھجیاں بکھیر دیں ۔انہوں نے تھانے پر حملہ کر کے قوم کو کیا پیغام دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کو حکومت اور ریاست کے درمیان فرق دیکھنا چاہیے ۔جمہوریت میں تو قانون شکنی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکت
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :