سندھ کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ڈاکیارڈ پر حملہ اندرونی معاملہ لگتا ہے، بلاول بھٹو زرداری
پیر 15 ستمبر 2014 17:25
(جاری ہے)
انکاکہنا تھا کہ تحریک طالبان پنجاب کی جانب سے عسکریت کو ترک کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کو ہر صورت شکست دینی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہوں نے ماضی میں تشدد کی جو کارروائیاں کی ان پر کچھ نہ کیا جائے، اس وقت بھی یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی طالبان کی قید میں ہیں، جنہیں رہا کیا جانا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکیارڈ پر حملہ اندرونی معاملہ لگتاہے، سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، اس لئے سندھی طالبان کا لفظ ان کی سمجھ سے باہر ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین اس وقت ملک کا سب سے اہم مسئلہ ہیں، وہ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے، جب سیاست کا وقت ہو اس وقت سیاست کی جانی چاہئے۔ دھرنے کی سیاست غیر سنجیدہ ہے، پورے ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے ایسے حالات میں دھرنے انا کا مسئلہ لگتے ہیں۔ جب میڈیا آزادی اورانقلاب مارچ دکھانا چھوڑدے گا تو دھرنے ختم ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی ڈنڈا اٹھا کر کہے کہ وزیر اعظم کو باہر نکالو ، ایسا نہیں ہو سکتا۔ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 60 سال سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں،ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پنجاب کا سندھ سے مقابلہ نہیں کرنا چاہیے،آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین اس وقت اہم مسئلہ ہیں قوم ان کی مدد کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ بے نظیر بھٹو جس نشست پر انتخابات میں حصہ لیتی تھیں وہ بھی اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن اس کا فیصلہ پارٹی کرے گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.