طاہر القادری کی کرنسی نوٹوں پر گو نواز گو لکھنے کی مہم ختم

پیر 15 ستمبر 2014 17:15

طاہر القادری کی کرنسی نوٹوں پر گو نواز گو لکھنے کی مہم ختم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی )کے سربراہ طاہرالقادری نے کرنسی نوٹ پر 'گو نواز گو' لکھنے کی مہم ختم کرتے ہوئے اب ہر ایس ایم ایس، ای میل اور فیس بک اسٹیٹس کے شروع اور آخر میں 'گو نواز گو' لکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے یہ مہم ختم کرنے کا اعلان اسٹیٹ بینک کے گورنر کے اس بیان کے بعد کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کرنسی نوٹوں پر سیاسی نعرے لکھنا غیرقانونی ہے۔

ڈاکٹرطاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ اب ہر ایس ایم ایس، ای میل اور فیس بک اسٹیٹس کے شروع اور آخر میں 'گو نواز گو' لکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :