لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور نظر بندیوں کے خلاف دائر درخواستو ں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

پیر 15 ستمبر 2014 17:13

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور نظر بندیوں کے خلاف دائر درخواستو ں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، لاہورہائیکورت کے جسٹس سید افتحار حسین شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ایڈووکیٹ شیراز ذکاء نے موقف اختیار کیاکہ پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور نظر بندیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جوغیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے جبکہ یہ عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت سے استدعا کے کہ کارکنوں کی گرفتاریاں کلعدم قراردیکر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کاحکم دیاجائے عدالت نے درخواست پر ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

متعلقہ عنوان :