مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش

پیر 15 ستمبر 2014 17:13

مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ..

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا ، عدالت نے ملزم کو مزید پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر دوبارہ جیل بھیج دیا ۔ ملزم رانا شعیب اوران کے تین ساتھیوں کو 20ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ملزم رانا شعیب کے وکلاء نے ضمانت کیلئے درخواست عدالت میں دائر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اردو پوائنٹ کے مطابق ملزم کیخلاف تھانے میں حملہ کرنے ، ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنانے اور خطرناک ملزمان کو چھڑانے کے الزام میں مقدمہ درج ہوچکا ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ میں پولیس نے ملزم اور دیگر ساتھیوں کو گناہ گار ثابت کرتے ہوئے اپنی رپورٹ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردی ہے ۔ ملزم رانا شعیب ادریس نے اس رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ کی تفتیش کیلئے ریجنل پولیس افسر کو درخواست دی تھی جس پر آر پی او نے مقدمہ کی تفتیش ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور فیصل آباد ریجن کے سپرد کردی ہے جو اپنی رپورٹ بیس ستمبر تک عدالت میں پیش کرینگے ۔ خصوصی عدالت کے جج ملک اشتیاق احمد نے ملزم کی درخواست ضمانت پر پولیس کو مکمل ریکارڈ بیس ستمبر کو طلب کیا ہے

متعلقہ عنوان :