جاوید ہاشمی کی خالی کردہ سیٹ این اے 149 پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

پیر 15 ستمبر 2014 16:22

جاوید ہاشمی کی خالی کردہ سیٹ این اے 149 پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) الیکشن کمیشن نے جاوید ہاشمی کی خالی کردہ سیٹ این اے 149 پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 16 اکتوبر کو پولنگ کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 22,23 ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گی جبکہ ان کی جانچ پڑتال 24 اور 25 ستمبر کو کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی پر اپیل 27 ستمبر تک جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ 30 ستمبر تک اپیلیں واپس لی جا سکیں گی اور حتمی فہرستیں یکم اکتوبر کو آویزاں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :