نمل میں ایچ ای سی کے تعاون سے لیڈرشپ ان مینجمنٹ کے عنوان پر تربیتی ورکشاپ

پیر 15 ستمبر 2014 16:14

اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں ایچ ای سی کے زیراہتمام انتظامی عملہ کیلیے منعقد کی گئی دوسری جامعاتی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جڑواں شہروں کی جامعات بشمول علامہ اقبال یونیورسٹی ، قائدِاعظم یونیورسٹی، پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ایپلائیڈ سائنسز ، بحریہ یونیورسٹی ، اسلامک انٹر نیشنل ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے مینجمنٹ کیڈر کے لوگوں نے حصہ لیا ۔

آُپانچ ہفتوں کے دورانئے پر مشتمل ہفتہ وار پانچ تربیتی ورکشاپوں کا انعقاد نمل کے شعبہ ایجوکیشن کے طرف سے یچ ای سی کے تعاون سے کیا گیا جبکہ ڈاکٹر مریم دین اس سلسلے کی دوسری ورکشاپ کی تربیتی کوآرڈینیٹر تھیں۔

(جاری ہے)

پانچ ہفتوں کے دورانئے میں ہر ہفتے مختلف موضات بشمول ایفیکٹو کمونیکیشن ، پریزینٹیشن سکلز ، لیڈرشپ ان مینجمنٹ ، فنانشل مینجمنٹ اینڈ آڈیٹنگ ، گڈگورننس اور رائٹنگ سکلز پر تربیتی پروگرام کا انعقاد ہو گا اور اس ہفتے کی ورکشاپ کا موضوع لیڈرشپ ان مینجمنٹ تھا۔

ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئر اعظم جمال ، بریگیڈئر (ر) سعیداختر ملک ، ڈاکٹرا للہ بخش نے دوسرے ھفتے تکمیل پانے والی تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور بریگیڈئیر اعظم جمال نے شرکاء اور ریسورس پرسن میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔