لاہورہائیکورٹ میں عوامی تحریک کے کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف کیس میں پنجاب حکومت نے تحریری جواب جمع کروادیا

پیر 15 ستمبر 2014 15:55

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) لاہورہائیکورٹ میں عوامی تحریک کے کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف کیس میں پنجاب حکومت نے تحریری جواب جمع کروادیا ، لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل اشتیاق چوہدری نے موقف اختیا رکیاکہ پنجاب حکومت نے عوامی تحریک کے ساٹھ سے زائد کارکنوں کو غیرقانونی طور پرنظر بندکررکھا ہے حالانکہ یہ کسی بھی قسم کے مقدمہ میں مطلوب نہیں ہے اور ان کی وجہ سے نقص امن کو خطرہ ہے پنجاب حکومت عوامی تحریک کے کارکنوں کو سیاسی انتقامی کانشانہ بنارہی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ کارکنوں کی نظر بندیاکلعدم قراردی جائیں دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرواتے ہوئے بتایاکہ۔

(جاری ہے)

کسی کارکن کی نظر بندی سے قبل ہوم سیکرٹری اور ڈی سی کو درخواست جمع کروانا لازم ہے لیکن عوامی تحریک نے ہوم سیکرٹری اور ڈی سی سے رجوع کیا بغیرہائیکورٹ میں رٹ دائر کی لہذا عدالت عوامی تحریک کی درخواست ناقابل سماعت قراردے عدالت نے کیس کی سماعت ایک بجے تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :