سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے پولیس افسران مسلسل روابط کو یقینی بنائیں ، آئی جی سندھ

پیر 15 ستمبر 2014 15:18

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ ملک میں بارشوں کے نتیجے میں ممکنہ طور پر صوبہ سندھ میں داخل ہونے والے سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور دیگر حفاظتی اقدامات کیلئے تمام متعلقہ محکموں/ اداروں سے ضلع پولیس افسران مسلسل روابط کو یقینی بنائے بلکہ سینٹرل پولیس آفس میں مرکزی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ سیلاب کی مانیٹرنگ کے سلسلے میں تمام ضلع وار کنٹرول روم سے رابطے میں رہتے ہوئے متعلقہ حکومتی اداروں کی ہر ممکن معاونت کو یقینی بنائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت دی کہ سیلاب سے بچاؤ کے بندوں پر نگرانی کیلئے پولیس پیٹرولنگ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرے تاکہ فوری اور بروقت امدادی امور سے عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :