عمران دھرنے میں کم افراد کا غصہ پولیس پر نہ نکالیں ، سینیٹر پرویز رشید

پیر 15 ستمبر 2014 15:08

عمران دھرنے میں کم افراد کا غصہ پولیس پر نہ نکالیں ، سینیٹر پرویز رشید

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان دھرنے میں کم افراد کا غصہ پولیس پر نہ نکالیں ، پولیس کی کمانڈ آئین و قانون کے مطابق ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ کسی کو کوسنے اور برا بھلا کہنے والا لیڈر نہیں ہوتا عمران کو اپنے کارکنوں کو حوصلہ دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران اپنے دھرنوں میں کم افراد کی تعداد کا غصہ پولیس پر نہ نکالیں پولیس کی کمانڈ آئین و قانون کے مطابق ہے عمران خان ڈی آئی خان جیل توڑنے والوں اور بزدلی دکھانے والوں کو جیل میں ڈالیں

متعلقہ عنوان :