پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کی گرفتاری کے بعد رہائی

پیر 15 ستمبر 2014 15:08

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا ۔ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وزیراعظم ، وزیر داخلہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی سماعت کیلئے جارہے تھے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان عوامی تحریک کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیر داخلہ کیخلاف مقدمے کی سماعت کیلئے ڈی چوک سے ایف ایٹ کچہری جارہے تھے کہ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے انہیں مارگلہ روڈ سے گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا تاہم کچھ دیر بعد پولیس نے انہیں رہا کردیا ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکمران بدحواسی کا شکار ہیں ظالم اور جابر حکمرانوں کی گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں ہماری جدوجہد جاری ہے اور حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی