پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب نے آج لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

پیر 15 ستمبر 2014 14:45

موجودہ سیاسی صورتحال ، سیلا ب کی صورتحال سمیت دیگر امور پر مشاورت کی جائے گی لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق وفاقی وزراء نے موجودہ سیاسی صورتحال ، سیلاب کی صورتحال سمیت دیگر امور پر مشاورت کیلئے آج منگل کو لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق وفاقی و صوبائی وزراء کا اجلاس پیپلز پارٹی کے سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض کیانی کی رہائش گاہ پر ہوگا ۔ اجلاس میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والی جماعتوں سے مذاکرات ، حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے یا نہ کرنے اور ملک میں حالیہ سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا