کراچی،کچے کے 30 سے زائد دیہاتوں میں پانی داخل

پیر 15 ستمبر 2014 14:39

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) کچے کے سومرہ پہنواری‘ سدھوجہ‘ گدپور اور سانگی 30 سے زائد دیہاتوں (گاؤں) میں پانی داخل ہوگیا‘ کچے کے باشندوں ںے نقل مکانی کرکے سرگو پتن‘ مھٹو پتن‘ سومرہ پنہواری سمیت مختلف مقامات پر اور بچاؤ بند کے کنارے سے لکڑیوں کے گھر کی قطاریں لگا دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنوعاقل کے سدھوجہ‘ گدپور سومرہ پہنواری اور سانگی کے کچے کے 30 سے زائد دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا ہے جس میں پھلانی‘ عزیز پور‘ حسن بیلی‘ تور پیو مہر‘ جام بہار‘ مھٹو انڈھڑ‘ بلو چوانڈھڑ‘ لکھن مہر‘ پیرانو انڈھڑ ودیگر گاؤں شامل ہیں جبکہ کچے کے مختلف گاؤں سے دیہاتی نقل مکانی کرنے لگے ہیں اور مختلف مقامات اور بچاؤ بندوں کے کناروں سے لکڑیوں کے مکانات کی قطاریں لگا دی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر سکھر کی جانب سے 3‘ 4 مرتبہ بچاؤ بندوں کا دورہ کرنے کے باوجود کچے کے باشندوں کی مدد کیلئے خصوصی انتظامات نظر نہیں آرہے ہیں۔ مختلف مقامات پر بچاؤ بند کے کنارے ریلیف کیمپوں کے خالی بستر دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :