اسلام آباد میں دفعہ 144 کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا

پیر 15 ستمبر 2014 13:58

اسلام آباد میں دفعہ 144 کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے2007-08 کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہاگیا تھا کہ ریڈ زون سمیت اسلام آباد کے مخصوص ایریا میں 5 سے زیادہ لوگ اکٹھے نہیں ہو سکتے ۔یہ نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے جاری کیا گیا تھا ۔

نوٹیفکیشن کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے2007-08 کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے ۔پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔بین الاقوامی قوانین کے مطابق بھی پرامن احتجاج کرنے کا حق دیا جاتا ہے لہذا عدالت ڈپٹی کمشنر جیل نوٹیفکیشن کو کالعدم قرارد ے ۔یہ درخواست تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ،جنرل سیکرٹری جہانگیرترین،عارف علوی ،اسد عمر اور شفقت محمود کی جانب سے دائر کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :