ہنگو‘پولیس سٹیشن پر خود کش حملہ ،ایک اہلکار شہید تین زخمی

پیر 15 ستمبر 2014 13:09

ہنگو(ارد پوائنٹ تازہ ترین اخبار 15 ستمبر 2014) ہنگو کی تحصیل ٹل میں دہشت گردوں نے پولیس سٹیشن پر حملہ کردیا ، خودکش دھماکے اور فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔ تحصیل ٹل میں دہشت گردوں نے صبح سویرے پولیس سٹیشن پر حملہ کردیا ، دہشت گردوں اور پولیس کیدرمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

ایک خودکش حملہ آور نے تھانے کے مین گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرا حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، پولیس کی بھاری نفری اور سکیورٹی فورسز کے آنے پر حملہ آور فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے جبکہ زخمی خودکش بمبار کی تلاش جاری ہے۔ کالعدم تحریک طالبان انصار المجاہدین نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے

متعلقہ عنوان :