پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پیر 15 ستمبر 2014 13:01

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’جمہوریت کا عالمی دن‘‘ منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاس کردہ متفقہ قرارداد A/62/7 کے تحت دنیا بھر میں منایا جاتاہے جو کہ 2007 میں منظور کی گئی تھی، اس قرار داد میں دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں جمہوری اداروں کو مضبوط سے مضبوط تربنائیں، اپنی قومی پالیسیوں میں عوامی شرکت کویقینی بنائیں، قرارداد کی منظوری کے دوران اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک نے اس بات پراتفاق کیا تھا کہ ہر سال 15 ستمبر کو دنیا بھر میں ’’جمہوریت کاعالمی دن‘‘منایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :