پاک،افغان عسکریت پسند گروپ مغرب کیلئے داعش سے زیادہ خطرناک ہے ،امریکی حکام

پیر 15 ستمبر 2014 12:36

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) امریکی حکام وارکان کانگریس نے پاکستان اورافغانستان کے عسکریت پسند گروپ کومغرب کیلئے داعش سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق خراساں گروپ طیاروں کو بم سے اڑانا چاہتاہے ،غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے خراسانی طالبان القاعدہ سے مل گئے ہیں۔

وہ شام میں لڑائی لڑنے کے بجائے القاعدہ کے بم بنانے والیماہرین سے بم بنانے کی تربیت لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خراسانی گروپ کے ارکان شام سے یورپ جاپہنچے ہیں اورخفیہ بموں کے ذریعے طیاریاڑانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔ خراسانی گروپ نے دوہزار بارہ میں پرنٹر کی کارٹرج میں بم چھپاکر امریکی طیارہ اڑانے کی کوشش کی اور متعدد بار بم چھپا کر ائیرپورٹ سیکورٹی سے گزرنے کی کوشش کی اب اس گروپ کی کوشش ہے کہ ایسا خفیہ بم بنایاجائے ۔

جوائیرپورٹ سیکورٹی سے پارکرکے طیارے کواڑایاجائے۔ارکان کانگریس نے نام ظاہر نہ کرنے پر خراسانی گروپ کی تصدیق کی۔جبکہ انٹیلی ایجنس ایجنسیوں نے اپنی رپورٹ میں انتباہ کیاکہ عراق اور شام میں داعش سے زیادہ خطرناک خراسانی گروپ ہے اور یہ گروپ دھماکوں سے طیارے اڑاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :