ممکنہ کریک ڈائون سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مورچے کھودنا شروع کر دیئے

پیر 15 ستمبر 2014 12:21

ممکنہ کریک ڈائون سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مورچے کھودنا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء)تحریک انصاف کے کارکنوں نے خیموں میں مورچے کھودنا شروع کر دئیے ہیں ، کارکنوں کا کہنا ہے کہ مورچے پولیس کی جانب سے ممکنہ کریک ڈاؤن سے بچنے کیلئے کھودے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کا پریڈ ایونیو میں دھرنا جاری ہے اور پارٹی کارکنوں نے خیموں میں مورچے کھودنا شروع کر دئیے ہیں ۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ مورچے پولیس کی جانب سے ممکنہ کریک ڈاؤن سے بچنے کیلئے کھودے جا رہے ہیں ، پولیس گولیاں مارتی ہے اس لئے مورچہ کھودا ہے ۔ کارکن کہتے ہیں کہ اگر ہم کریک ڈاؤن میں مرگئے تو ہماری قبربھی یہیں ہوگی تاہم کھودے جانے والے مورچے کی اونچائی چھ فٹ جبکہ چوڑائی چار فٹ ہے۔