طالبان کا اعلان خوش آئند، حکومت بھی فوج کے ہاتھ مضبوط کرکے سیاسی استحکام کیلئے کام کرے، پرویز مشرف

پیر 15 ستمبر 2014 12:05

طالبان کا اعلان خوش آئند، حکومت بھی فوج کے ہاتھ مضبوط کرکے سیاسی استحکام ..

کراچی، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے پنجابی طالبان کی جانب سے پرتشدد کارروائیاں ختم کرنے و تعمیری اور تبلیغی کام کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاک فوج اور پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے، سیاسی حکومت کو بھی پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کر کے ملک میں سیاسی استحکام کےلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کر کے انکے جمہوری حق سے محروم کرنا کہاں کی جمہوریت ہے،یہ تو مارشل لاء کی بدترین مثال ہے ، لگتا ہے کہ حکومت مذاکرات کے نام پر جان بوجھ کر معاملے کو طول دے رہی ہے تا کہ اسکی نا اہلیاں دھرنوں کی آڑ میں قوم کے سامنے نہ آ سکیں، ”خادم اعلیٰ پنجاب“ کی وجہ سے پنجاب ایک بار پھر پانی میں ڈوب چکا ہے جبکہ وزیراعظم کو شاید اندازہ ہی نہیں کہ قوم مہنگائی اور بجلی، گیس کے بلوں سے کتنی پریشان ہے، اب عوام کو ہر وقت میرا دور ضرور یاد آتا ہو گا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد سے ٹیلیفونک بات چیت کر تے ہوئے پرویز مشرف کاکہناتھاکہ اس وقت بھی ملک کو بے باک نڈر، دیانتدار سیاسی قیادت کی ضرورت ہے جو اپنے محل اور فیکٹریاں بچانے کی بجائے غریب کی جھونپڑی کو بچانے کو ترجیح دیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح آپریشن ضرب عضب کو کامیاب بناتے ہوئے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ انتظامی معاملات کا عالم یہ ہے کہ وزیرا عظم بمعہ وفاقی کابینہ اس بات سے ہی لا علم ہیں کہ ملک بھر میں اربوں روپے کے بجلی کے اضافی بلز آچکےہیں، وفاقی وزرائ ، وزیراعظم سے بلوں کی فریاد کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :