ایفیڈرین کوٹہ کیس ،علی موسیٰ گیلانی سمیت بارہ ملزموں پر فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ

پیر 15 ستمبر 2014 12:00

ایفیڈرین کوٹہ کیس ،علی موسیٰ گیلانی سمیت بارہ ملزموں پر فرد جرم عائد ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے مخدوم شہاب الدین اور افتخار بابر کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار بھی کیا راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں مخدوم شہاب الدین اور افتخار بابر کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا، آئندہ سماعت پر علی موسیٰ گیلانی سمیت تمام بارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج اختر بہادر نے علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت بارہ ملزمان کے خلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے مخدوم شہاب الدین اور افتخار بابر کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضر ہونے کا حکم دیا ۔ عدالت نے خبردار کیا کہ عدم حاضری پر ملزمان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی ۔ آئندہ سماعت پر علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت بارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، کیس کی مزید سماعت تئیس ستمبر کو ہو گی ۔