ملتان سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پیر 15 ستمبر 2014 11:57

ملتان سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) جنازے اٹھے تو ہر طرف کہرام مچ گیا ،بیوہ کی آہ و زاری نے جنازہ میں شریک ہر آنکھ کو نم کر دیا ملتان میں دریا برد ہونے والی کشتی میں ڈوبنے والے دلہا ، اس کے بھائی ، بہن اور بھابھی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ ولیمے والے دن بیوہ ہونے والی مشعل کی آہ و زاری نے ہر آنکھ کو نم کر دیا ۔

(جاری ہے)

یہ وہ بدقسمت گھر ہے جہاں دلہا زاہد کا ولیمہ ہونا تھا ۔

مگر اب وہاں ہر طرف غم کی پرچھائیاں ہیں ۔ ولیمہ والے دن بیوہ ہونے والی مشعل کا غم بیان سے باہر ہے ۔ بیٹے کی موت پر باپ کا حوصلہ بھی جواب دے گیا ۔ شادی والے گھر سے دلہا زاہد ، اس کے بھائی ، بہن اور بھابھی کے چار جنازے اٹھے تو کہرام مچ گیا ، نمازجنازہ کے بعد چاروں کی آہوں اور سسکیوں میں تدفین کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :