مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کی مزید بستیاں زیر آب، ہیڈ پنجند پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ
پیر 15 ستمبر 2014 11:35
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) دریائے چناب کا سیلابی ریلا ملتان اور مظفر گڑھ میں تباہی مچانے کے بعد پنجند ہیڈ ورکس کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں پانی کے بہاؤ میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج 79 ہزار 979 جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی کا ذخیرہ اس کی انتہائی سطح ایک ہزار 242 فٹ ہے، اس طرح منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 73 لاکھ 92 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا ہے۔
تربیلاڈیم میں پانی کی آمد 84 ہزار 300 اور اخراج 54 ہزار 700 کیوسک ہے اور پانی کی سطح ایک ہزار 547 فٹ ہے جو اس کی انتہائی سطح سے صرف 3 فٹ کم ہے اور ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 62 لاکھ 99 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ دریائے چناب میں تریموں پنجند میں اونچے اور تریموں پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، تریموں کے مقام پر میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 53 ہزار728 کیوسک جبکہ پنجند میں پانی کی آمد اور اخراج 3 لاکھ 79 ہزار562 کیوسک ہے۔(جاری ہے)
ملتان اور مظفر گڑھ میں دریائے چناب کا سیلابی ریلا تباہی مچاتا ہوا پنجند ہیڈ ورکس کی جانب بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ روز مظفر گڑھ شہر کو بچانے کے لئے دوآبہ بند میں ڈالے گئے 2 شگافوں کی وجہ سے اب تک 50 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔ دو آبہ بند توڑنے سے نکلنے والا پانی واپس دریائے چناب میں شامل کرنے کے لئے چک روہاڑی بند کو توڑا گیا تھا لیکن پانی وہاں سے واپس دریائے چناب میں جانے کے بجائے اسی بند سے نکلنے والا پانی ایک درجن سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔
ملتان کی کچھ بستیوں سے سلابی پانی کی سطح بتدریج کم ہونا شروع ہوگئی ہے لیکن شیر شاہ بند پر پانی کا دباؤ برقرار ہے۔ شہر اور کینٹ کو بچانے کے لئے ڈالے والے شگاف کی وجہ سے پانی ضلع ملتان کی شجاع آباد اور جلال پور پیر والا تحصیل کو شدید متاثر کررہا ہے۔ اوچ شریف میں زمیندارہ بند ٹوٹنے سے سیلابی ریلا نشیبی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے جس کے بعد لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ رحیم یار خان میں دریائے چناب کا سیلابی ریلا بانہ رویہ، نور والا اور بیٹ ظاہرپیر میں داخل ہونے سے درجنوں بستیاں اور گھر زیرآب آگئے ہیں۔دوسری جانب سیلاب زدہ علاقوں میں صوبائی حکومت، نیشنل ڈیزازسٹر منیجمنٹ، پاک فوج اور دیگر سرکاری ادارے اور غیر سرکاری فلاحی تنظیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مشکلات میں کمی کے لئے امدادی کاموں میں بھی مصروف ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.