ملتان ،پاک فوج کے ’’ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن‘‘ کے دوران شہادت پانے والے نائب صوبیدارآنا ب گل کی نماز جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی

شہید کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں پلندری آزادکشمیر روانہ کر دیا گیا

اتوار 14 ستمبر 2014 00:04

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) ملتان کور کے ایریا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری پاک فوج کے ’’ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن‘‘ کے دوران شہادت کا اعزاز پانے والے نائب صوبیدارآنا ب گل کی نماز جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ آرمی سپورٹس گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نائب صوبیدارآنا ب گل کا تعلق پا ک فوج کی ما یہ نا ز فر نٹیئر فورس رجمنٹ سے ہے ۔

(جاری ہے)

آپ گذشتہ روز شیر شاہ بند کے علاقے میں ڈوبنے والی ایک کشتی کے لوگوں کو بچاتے ہوئے شہید ہوئے۔ نائب صوبیدارآنا ب گل نے لواحقین میں ایک بیوہ اور پانچ بچے جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ آپ کا تعلق تحصیل پلندری کے ایک گاؤں ڈھنگروں سے ہے۔ کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عابد پرویز نے شہید کی نماز جنازہ میں شرکت جب کہ نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :